تازہ ترین

رضیہ سلطانہ کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بچوں پر ظلم و ستم پر اظہار تشویش

 

اسلام آباد5فروری(کے ایم ایس)حریت رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بچوں پر مظالم پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریڈیو پاکستان سے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری بچوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کردیا گیا ہے اور انہیں اپنے والدین سمیت پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔رضیہ سلطانہ نے کہا کہ کشمیری بچوں کی زندگیوں کا تحفظ اور انہیں سکول بھیجنا ان کا مشن ہے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے پاکستانی بچوں سے بھی تعاون کی درخواست کی۔رضیہ سلطانہ نے کہا کہ بھارت کی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کا جن میں ان کے والد یاسین ملک بھی شامل ہیں، حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد کے سوا کوئی قصور نہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: