انسانی حقوق

چین کا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور

download (3)بیجنگ 27 اکتوبر (کے ایم ایس)چین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان Mao Ning آج بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران تنازعہ کشمیر پر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔
انہوںنے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو ایسے یکطرفہ اقدامات کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں اور انہیں تنازعات کو حل کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت اور مشاورت میں شامل ہونا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button