مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : پلوامہ میں بھارتی فوجی کی خودکشی

suicideسرینگر03اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع پلوامہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی نے جس کی شناخت اسٹیفن کے نام سے ہوئی ہے ، ضلع کے علاقے راجپورہ میں 42 راشٹریہ رائفلزکے کیمپ میں خود کو گولی مار ی۔ فوجی حکام نے بتایا کہ گولی چلنے کی آواز سننے کے بعد ساتھی اہلکار اس کی طرف دوڑے اور اسٹیفن کو خون میں لت پت پایا۔اس واقعے سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنوری 2007 سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 514 ہو گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button