مقبوضہ جموں و کشمیر

تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں،پروفیسر بٹ

download (8)سرینگر02 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے خبردار کیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروفیسر عبدالغنی بٹ نے ضلع گاندربل کے علاقے شیرپتھری کے دورے کے دوران لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جسے وسیع تر سیاسی دور اندیشی کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی تباہی سے بچا جاسکے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے بھارت پر واضح کیا کہ محض انتظامی اقدامات سے کبھی کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا ۔انہوں نے نئی دہلی اور اسلام آباد پر زور دیا کہ وہ ماضی کو فراموش کر کے جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو دیرپا مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کے لیے ایک نئی شروعات کریں۔
پروفیسر بٹ نے حریت کارکن غلام نبی ملہ کی والدہ کے انتقال پر غمزدہ اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کے لیے شیرپتھری کا دورہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button