مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ میں خاتون سمیت چار کشمیری گرفتارکرلئے

سرینگر22نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک خاتون سمیت چار کشمیریوںکوگرفتار کرلیا۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ پولیس نے بھارتی فوج کی 13آر آراور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ ملکر ضلع کے علاقے گنڈبل میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی ۔اس دوران دونوجوانوں کو گرفتار کیاگیا جن کی شناخت رکھ حاجن کے مصعب میر اور عرفات فاروق وگے کے طور پر ہوئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ فورسز کی مشترکہ پارٹی نے ایک اورکارروائی کے دوران ایک نوجوان اور ایک خاتون کو گرفتارکرلیا جن کی شناخت وانگی پورہ سنبل کے عمران مجید میر اور وہاب پرے محلہ حاجن کی ثریا راشد وانی کے طورپر ہوئی ہے۔پولیس نے نوجوانوں اورخاتون کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لئے انہیںمجاہدین اوران کے معاون قراردیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button