مقبوضہ جموں و کشمیر

مئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہوں، مین سٹریم میں شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، میرواعظ

0111 سرینگر03 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے سیاسی نظریے میں تبدیلی کے بارے میں ایجنسیوں کے کہنے پر بھارتی میڈیا میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جو اگست 2019 سے سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں ایک بیان میں کہا کہ جموں سے تعلق رکھنے والے کچھ اخبارات ان کی اور سری نگر کے ایک سابق ڈپٹی میئر کے درمیان ہونے والی ملاقات اور نام نہاد مین سٹریم سیاست میں شامل ہونے کی جھوٹی خبریں شائع کر رہے ہیں۔
میر واعظ نے ان رپورٹس کو بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ اور انہیں بدنام کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس مکروہ پروپیگنڈہ اور جھوٹ سے چوکس رہیں جو بھارتی میڈیا میںدانستہ طور پر پھیلایا جا رہا ہے۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی عقائد اور نظریات کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں سے بغیر کسی الزام کے نظر بندی کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ حریت کے اس عزم پر قائم ہیں کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن اور منصفانہ طریقے سے تمام فریقین کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button