مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :عوامی مجلس عمل کی طرف سے حاجی بشیر احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

mirwaiz umerسرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے سرکردہ رکن اور صدر حلقہ نوشہرہ حاجی بشیر احمد میر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حاجی بشیر احمد کی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات اور قربانیوں پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور عوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں حاجی بشیر احمد میر کے انتقال کے انتقال پر دکھ اورافسوس کاا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی وفات کو ایک عظیم نقصان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی ایک عظیم مقصد کیلئے وقف کررکھی تھی اور وہ اول روز سے ہی بانی تنظیم شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق اور تنظیم کے اصولی موقف کو آگے بڑھانے کیلئے پیش پیش رہے۔انہوں نے سوگوارخاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔
ادھر عوامی مجلس عمل کے ایک وفد نے مرحوم کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔وفد نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ میرواعظ عمر فاروق کاتعزیت کا پیغام پہنچایا اور ان کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button