مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : انجمن اوقاف کی طرف سے میر واعظ کی مسلسل گھر میں نظربندی کی مذمت

mirwaiz under detention

سرینگر :غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج ایک بار پھر جامع مسجد سرینگرمیں نماز جمعہ ادا کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں ایک بیان میں قابض انتظامیہ کی طرف سے مسلسل چوتھی مرتبہ میر واعظ کو جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بیان میں کہاگیا کہ میرواعظ کے ساتھ قابض انتظامیہ کارویہ نہ صرف ناقابل فہم ہے بلکہ اس طرح کے اقدام سے ان ہزاروں چاہنے والوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچتی ہے جو ہر جمعہ کو مرکزی جامع مسجد میں انکے مواعظ حسنہ اور پند و نصائح سے مستفید ہونے کیلئے آتے ہیں اور انہیں مایوس لوٹنا پڑتا ہے۔انجمن اوقاف نے قابض انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ میرواعظ کی پر امن دینی و منصبی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر عائد قدغنوںکوہٹائے کیونکہ اس طرح کی غیر جمہوری کارروائیاں بلا جواز ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button