بھارت
بھارت: مفتی عبدالسمیع قاسمی 6برس بعد باعزت بری
نئی دلی 03نومبر (کے ایم ایس) بھارت میں ممتاز عالم دین مفتی عبدلسمیع قاسمی کو نئی دلی کی ایک عدالت نے چھ برس بعد باعزت بری کرتے ہوئے انکی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مفتی عبدالسمیع کو 4فروری2016کو انسداد دہشت گردی سکواڈلکھنو نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے وقت فرقہ پرست بھارتی میڈیانے کئی ماہ تک یہ خبرچلائی تھی اور انہیں کھلے عام دہشت گرد قرار دیا تھا لیکن اب ان کی رہائی پرہندو توا میڈیا کے منہ پر تالا لگ گیا ہے۔ انہیں بلا وجہ سات برس جیل میں گزارنے پڑے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے قید کے دوران قران مجید مکمل طورپر حفظ کر لیا ہے۔