بھارتی سپریم کورٹ کا گائے کو قومی جانور قراردینے سے متعلق درخواست پر سماعت سے انکار
نئی دلی 10اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے گائے کو قومی جانور قرار دینے سے متعلق ایک درخواست پر سماعت سے انکار کردیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت کو گائے کو قومی جانور قرار دینے کی ہدایت دینے سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم گوونش سیوا سدن اور دیگر کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی درخواست مسترد کردی ۔ جسٹس ایس کے کول اور ابھے ایس اوکا کی پرسپریم کورٹ کے بنچ نے درخواست سے پوچھا کہ کیا عدالت عظمیٰ کایہ کام ہے؟ آپ ایسی درخواستیں کیوں دائر کرتے ہیں جس پر ہم جرمانہ عائد کرنے پر مجبور ہیں؟ کونسا بنیادی حق پامال ہوا؟ بنچ نے کہا کہ کیا ہم قانون کوردی کی ٹوکری میں پھینک دیں کیونکہ آپ عدالت میں آتے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ گائے کا تحفظ بہت ضروری ہے۔عدالت نے وکیل کوخبردار کیا کہ ان پر جرمانہ عائد ہو سکتا ہے جس پرانہوں درخواست واپس لے لی ۔