بھارت

کانگریس بی جے پی کو ہرانے کے لیے کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے لیے تیار ہے: پی چدمبرم

پناجی 09 جنوری (کے ایم ایس) کانگریس کے سینئر رہنما اورسابق وزیر پی چدمبرم نے کہاہے کہ ان کی پارٹی کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے لیے تیار ہے جو گوا کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کی خواہش رکھتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی چدمبرم کا یہ بیان ترنمول کانگریس کے گوا کے لئے انچارج Mahua Moitra کی اس تجویز کے فوراً بعد سامنے آیا ہے کہ ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) اورکانگریس کے ساتھ قبل از انتخابات اتحاد کے لیے تیار ہے۔ سابق بھارتی وزیر نے پناجی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اخبار میںاتحاد کے حوالے سے ٹی ایم سی کا بیان پڑھا ہے اورہم باضابطہ دعوت کا انتظارکررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اپنے طور پر بی جے پی کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن اگر کوئی پارٹی بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کانگریس کا ساتھ دینا چاہتی ہے تو میں کیوں انکارکروں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے پہلے ہی GFP کے ساتھ قبل از انتخابات اتحاد کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ٹی ایم سی نے اگلے ماہ ہونے والے ریاستی انتخابات کے لیے مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی (MGP) کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہے۔Mahua Moitra نے ٹویٹ کیا تھا کہ ٹی ایم سی ،بی جے پی کو ہرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔کانگریس 2017 کے انتخابات میں گوا کے 40 رکنی ایوان میں 17 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری تھی لیکن وہ اقتدار میں نہیں آسکی کیونکہ13نشستوں والی بی جے پی نے منوہر پاریکر کی قیادت میں حکومت بنانے کے لئے کچھ آزاد اور علاقائی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button