بھارت

بھارت : بی جے پی حکومت مسلمانوں کومعاشی طورپر تباہ کرنے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی

download (10)نئی دہلی 12نومبر(کے ایم ایس) بھارت میں بی جے پی کی فسطائی حکومت مسلمانوں کومعاشی طورپر تباہ کرنے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی اور تازہ ترین واقعے میں ریاست اترپردیش میں بی ایس پی کے رہنمایعقوب قریشی ، ان کی بیوی اور 2بیٹوں سمیت 7افراد کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اترپردیش کے شہر میرٹھ کی پولیس نے بہوجن سماج پارٹی کے رہنمایعقوب قریشی ، ان کی بیوی اور دو بیٹوں سمیت 7 افراد کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔ یعقوب پر الزام ہے کہ ہاپوڑ روڈ پر واقع ان کی گوشت کی فیکٹری کو غیر قانونی طریقے سے چلایا جا رہا تھا۔ پولیس نے 31مارچ کو فیکٹری پرچھاپہ مارا اوروہاں 5کروڑ روپے کا گوشت برآمد کیا تھا۔میرٹھ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ روہت سنگھ سجوان نے متعلقہ سرکل آفیسراور کھرکھودا علاقے کے انسپکٹر انچارج کو ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق بی ایس پی لیڈر یعقوب قریشی، ان کی بیوی سنجیدہ، عمران قریشی، فیروز قریشی، موہت تیاگی، فیضاب اور مجیب پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایاگیاہے۔ اس سلسلے میں7افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا لائسنس ختم ہونے کے باوجود اسے چلایا جا رہا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button