بھارت

”فلسطینی حامیوں کو مار ڈالو“ ،ہندوتوا رہنما کی پارٹی غنڈوں کو ہدایت

kill palestanian supporters says hindutva bjp leaderنئی دہلی:بھارت میں ایک ہندو توا رہنما نے پارٹی غنڈوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فلسطین کے حامیوں پر حملہ آور ہوکر انہیں جان سے مار دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میںہندوتوا رہنما اشوک پالیوال نے فلسطین کی حمایت کرنے والے تمام لوگوں کو ”ملک دشمن“قرار دیا۔ ہندو توا رہنماءکی ایک وائرل ویڈیو میں انہیں فلسطین کی حمایت کرنے والوں پر حملہ کرنے اور انہیں قتل کرنے کی کھلی دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ دھمکی آمیز بیان ہندو تواتنظیموں کے ارکان کیطرف سے مدھیہ پردیش کے شہر کھنڈوا میں اسرائیل کی حمایت میں نکالے جانے والے ایک جلوس کے دوران دیا۔
بجرنگ دل، وی ایچ پی، شیو سہنا، آر ایس ایس اور بی جے پی جیسے ہندوتوا گروپ اسرائیل کے جھنڈے کے ساتھ بدھ کے روز اس وقت سڑکوں پر نکل آئے جب محرم کے جلوسوں کے دوران شیعہ مسلم کمیونٹی کے ارکان نے فلسطینی پرچم لہرایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button