راجستھان: ہندو پجاری ،دیگر نے دلت خاتون کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا
اجمیر9 اکتوبر، (کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان میں ایک ہندو پجاری اور دیگرنے 25 سالہ دلت خاتون کو کئی روز تک اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا۔۔
25 سالہ دلت خاتون کو راجستھان کے ضلع اجمیر میں ایک پادری سمیت مردوں کے ایک گروہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔سنجے شرما نامی ہندو پجاری نے دلت خاتون کو گھر میں اکیلے پا کر اس کی آبروریزی کی اوربدکاری کی ویڈیو بھی بنائی۔ بعد میں وہ خاتون کی بلیک میل کرتا رہا اور دوسرے ہندو اراکین کے ہمراہ اس کی کئی مرتبہ آبروریزی کی۔متاثرہ خاتون نے شکایت کی ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں ملزمین نے کئی بار اس کے ساتھ عصمت دری کی اور اسے قید میں رکھا۔خاتون کا کہنا ہے کہ پجاری اور دیگر افراد دوران حراست اسے نشہ آور انجکشن بھی لگاتے رہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ گھر نہیں لوٹی تو اس کے شوہر نے گمشدگی کی شکایت درج کروائی جس کے بعد ملزم نے اسے 27 ستمبر کو تھانے کے سامنے چھوڑ دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اس کے بچوں اور شوہر کو قتل کرنے اور اس کی ویڈیوز پبلک کرنے کی دھمکی دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔