مقبوضہ جموں و کشمیر

کسانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے: راہل گاندھی

نئی دلی 04 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت میںکانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے اترپردیش کے علاقے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل کے واقعے کو غیرانسانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوںکی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں بی جے پی لیڈر کے بیٹے کی طرف سے کسانوںکو گاڑی چلے کچلنے پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوںنے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کسانوںکے اس غیرانسانی قتل عام پر جو بھی خاموش ہے وہ پہلے ہی مر چکا ہے لیکن ہم کسانوںکی اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کے وزیر مملکت اجے مشرا کے بیٹے نے لکھیم پور کھیری میںکسانوں پر اس وقت گاڑی چڑھا دی تھی جب انہوںنے اجے مشرا اورنائب وزیر اعلی کیشوا پرساد موریہ کی آمد کی اطلاع پر ہیلی پیڈ پر قبضہ کرلیا۔ کسان مودی حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے نام نہاد زرعی قوانین کی منسوخی کیلئے بھارت میں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button