مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کی جھوٹے مقدمے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیشی

جموں 24نومبر (کے ایم ایس )
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں کی ایک خصوصی عدالت میں پیش ہوئے اورانہوں نے اپنے خلاف 33سال قبل درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں ایک گواہ پر جرح کی۔
نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قیدیاسین ملک کو بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے ان کی نقل و حرکت پر عائدپابندی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔واضح ر ہے کہ یاسین ملک نے پہلے ہی مقدمے کے گواہاں پر جرح کیلئے عدالت میں جسمانی طورپر پیش ہونے کی اجازت دینے سے متعلق ایک درخواست دے رکھی ہے ۔ تاہم بھارتی حکومت مختلف حیلے بہانوں سے ان کے اس مطالبے کی مخالفت کر رہی ہے۔یاسین ملک کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے 2019کے اوائل میں جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں رواں سال مئی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button