مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ:نامعلوم مسلح افراد کاسی آر پی ایف بنکر پردستی بم سے حملہ

سرینگر14ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک بنکر پر دستی بم سے حملہ کیا۔
مسلح افراد نے ضلع میں ترال کے علاقے بٹہ ناگ میں سی آر پی ایف بنکر پر دستی بم سے حملہ کیا ۔تاہم بم بنکر سے باہر گر کر پھٹ گیا جس سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔دستی بم کے حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی پولیس اورفوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button