بھارت

اسد الدین اویسی طرف سے نئی دلی کے وزیر اعلیٰ پر کڑی تنقید

نئی دلی 28نومبر(کے ایم ایس)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے پورے بھارت میں مسلمانوں کو بدنام کیاہے اوروہ نریندر مودی کے تمام ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔
اسد الدین اویسی نے مجالس مقامی کے انتخابات کے پیش نظر دہلی کے علاقے سلیم پور میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران کجریوال کی نئی دلی میں فسادات کے وقت غائب ہونے اور شاہین باغ میں متنازعہ قانون شہریت کے خلاف مظاہرین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ارویند کجریوال نے کہاہے کہ وہ نصف گھنٹے میں شاہین باغ میں متنازعہ قانون شہریت کے خلاف مظاہرین کو منتشر کر سکتے تھے ۔اسد الدین اویسی نے کہاکہ کجریوال کی پارٹی کے ایک لیڈرجس نے بعد میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی نے "گولی مارو کا نعرہ” لگایاتھا۔تاہم انہوں نے تبلیغی جماعت کے خلاف ایف ائی آر کرائی ہے مگر اس فرد کے خلاف نہیں ۔جس سے ان کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔KMS-14/Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button