بھارت

کرناٹک: ہندوتوا غنڈوں کا مسلم نوجوانوں پروحشیانہ تشدد ،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

Hindutva goons assault two Muslim teens in Karnatakaبنگلورو :بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندوتوا تنظیموں کے غنڈوں نے دو مسلم نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہندوتوا گروپ کے غنڈوں کو مسلم نوجوانوں کو بے رحمی سے تشددکا نشانہ بناتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔متاثرہ نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ محمد مناز اور 19 سالہ سمیر کے طور پر ہوئی ہے جنہیں چک مگلور ضلع کے قصبے موڈیگیرے میں بس اسٹینڈ کے قریب وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔دونوں نوجوانوں کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرادیا گیاہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس کے جائے وقوعہ پر آنے تک دونوں نوجوانوں کو کسی نے نہیں بچایا جبکہ وہاں کافی لوگ موجود تھے ۔بعد ازاں پولیس نے مسلم نوجوانوںپر حملے میں ملوث ہندوتوا گروپ کے چارغنڈوں کو گرفتار کرلیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button