مقبوضہ جموں و کشمیر

مسرت عالم کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم پر اظہار تشویش

نئی دلی 29 نومبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین مسرت عالم نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے ظلم وتشد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔
مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کی نولاکھ سے زائد قابض افواج نے نہتے کشمیریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے اورمقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور شہید کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر جاری بدترین ظلم وتشدد کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ظلم و بربریت اور فوجی طاقت سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد کوہرگز دبانہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک مذموم سازش کے تحت کشمیری مسلمانوں کے نسل کشی ُکرکے مقبوضہ کشمیرکی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور اسی منصوبے کے تحت غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں آبادکیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگست2019کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیںدراصل بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیلی طرز کے منصوبے پر عمل پیر ا ہے اور کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین سے بے دخل کرنا چاہتا ہے۔تاہم حریت چیئرمین نے واضح کیاکہ بھارت ان مذموم سازشوں اورہتھکنڈوںسے کشمیرکی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کوتبدیل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام نے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے ذریعے ابھی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق کا وعدہ بھارت نے عالمی ادارے میں ان سے کیاتھا۔ مسرت عالم بٹ نے کہاکہ کشمیریوں اپنے اس بنیادی حق کے حصول کیلئے پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے بے مثال قربانیاںپیش کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنی قربانیوں سے ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں اور ان قربانیو ں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے نہ ہی کسی کو شہداکی ان قربانیوں سے کسی بھی قسم کی سودابازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیںاپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا اور کشمیری شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔ مسرت عالم بٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔انہوں نے واضح کیاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ حریت چیئرمین جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے نئے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ان کی قیادت میں پاک فوج مزید مضبوط ہوگی اور خطے میں پائیدار امن خاص طورپرتنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری ایک پرامن مستحکم اور خوشحال پاکستان کے خواہاں ہیں کیونکہ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی کا ضامن ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button