مقبوضہ جموں و کشمیر

پٹھان کوٹ: نامعلوم افراد نے کشمیری ٹرک ڈرائیور ، کلینر کوتشدد کا نشانہ بنایا

سرینگر 25اگست (کے ایم ایس )
بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ میں نامعلوم افراد نے ایک کشمیری ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو بے رحمی سے مارا پیٹا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیجبہاڑہ کے رہائشی ٹرک ڈرائیور محمد عابد بٹ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ منگل کی شام ٹرک کا ٹائر تبدیل کر نے کے دوران کچھ نامعلوم افراد آئے اور ان سے پیسے مانگے۔انہوں نے کہا جب ہم نے انہیں پیسے دینے سے انکار کر دیاتو انہوں نے ہمیں وحشیانہ طریقے سے مارنا شروع کر دیا۔ ڈرائیور اور کلینر نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ انکی مارپیٹ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں نامعلوم افراد نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام کے ایک ڈرائیور اور کلینر کو ان کی گاڑی پر ”اسلام زندہ باد“تحریر ہونے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button