مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت قیادت کی کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل

aphc jpgسرینگر 16مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری قتل وغارت،گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف جمعہ 18مارچ کو مکمل ہڑتال کریں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بے گناہ نوجوانوں کے قتل میں اضافے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی منظم نسل کشی میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ قابض فورسز نے جمعرات سے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران 11نوجوانوں کو شہید اور ایک درجن سے زائد رہائشی مکانات کو تباہ کیا ہے۔بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران سرینگر، پلوامہ، گاندربل اور کپواڑہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ وہ دن دور نہیں جب شہدا ء کا خون رنگ لائے گا۔حریت قیادت نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سخت نوٹس لیں اور بھارت کو پابند بنائیں کہ وہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button