مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں مسلح افراد کا ایس او جی کیمپ پر حملہ

سرینگر 06ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب ضلع شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں اسپیشل آپریشن گروپ کے کیمپ پر فائرنگ کی۔
بھارتی پولیس کے ایک سینئر پولیس افسرنے سرینگر میں میڈیا کو بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے امام صاحب میں ایس او جی کیمپ پر اندھا دھند فائدنگ کی تاہم کسی قسم کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button