مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:دارالخیر میر واعظ منزل کا آتشزدگی کے واقعے میں مکانات کی تباہی پردکھ کا اظہار

سرینگر01 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں دارالخیر میر واعظ منزل نے اپنی اورتنظیم کے زیر حراست چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے سرینگر کے علاقوں نوہٹہ اور ہروان میں آتشزدگی کے واقعے میں دو رہائشی مکانات کی تباہی پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دارالخیر نے سرینگر میں ایک بیان میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی ہر ممکن مدد اور فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔
دریں اثناءدارالخیر میرواعظ منزل کے وفد نے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں شاہ پورہ نوہٹہ اور درہ ہروان جا کر متاثرہ خاندانوں میں چاول، آٹا، کمبل اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button