مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: سرینگر جموں ہائی وے پر ٹرکوں کو روکنے کے خلاف پھلوں کے تاجروں کا احتجاج

سرینگر02جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پھل اگانے والوں اور تاجروں نے امرناتھ یاترا کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو روکنے کے خلاف آج فروٹ منڈی سوپور میں پرامن احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پھلوں کے کاشتکاروں اور تاجروںنے پرامن احتجاج کرتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ وہ شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو گزرنے دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی سال میں پہلے ہی بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں اور اب اگر تازہ پھلوں سے لدے ٹرکوں کو ہائی وے پر گزرنے کی اجازت نہ دی گئی تو انہیں مزید نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امرناتھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن انہیں یاترا کی قیمت پر نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے انتظامیہ سے رابطے میں ہیں لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button