مقبوضہ جموں و کشمیر

جرم میں ملوث وزیر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی: پرینکا گاندھی

Congress General Secretary Priyanka Gandhi Vadra.

لکھنو 05 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے وزیر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر جن کے بیٹے نے اتوار کو ایک احتجاج کے دوران کسانوں پر اپنی گاڑی چڑھائی تھی ،تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اترپردیش حکومت نے انہیں 24 گھنٹے سے زیادہ عرصے سے غیر قانونی طور پر حراست میںرکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کسان اتوار کو لکھیم پور کھیری میں بھارتی وزیر اجے کمار مشرا کے دورے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جب وزیر کے قافلے میں شامل ایک گاڑی مظاہرین کے ایک گروپ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہوچکی ہے ۔ پرینکا گاندھی نے یہ ویڈیو ٹویٹ کی۔ پرینکا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مرنے والے کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے کے لئے لکھیم پور کھیری جا رہی تھیں۔پرینکا گاندھی نے سیتا پور کے ایک سرکاری گیسٹ ہاو¿س سے جہاں وہ حراست میں ہیں، این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ اپوزیشن کو بغیر کسی حکم کے گرفتار کیوں کیا جاتا ہے اور ایک آدمی جس نے ایسا خوفناک جرم کیا ہے وہ گرفتار نہیں ہوا؟ وزیر اعظم مودی اسے گرفتار کریں ، ہمارے جیسے لوگوں کو نہیں ۔منگل کو اتر پردیش کے حکام نے بتایاکہ امن امان خراب کرنے پر پرینکا گاندھی اور دیگر کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ لیکن کانگریس لیڈر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی ایف آئی آر دکھائی گئی۔ پرینکا کو اپنے وکیل سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے جو صبح سے حراستی مرکز کے گیٹ پر انتظار کر رہاہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک فہرست کے مطابق ایف آئی آر میں 11 افرادکے نام شامل ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ان میں سے آٹھ افراد موقع پرموجودہی نہیں تھے جبکہ ایک آدمی لکھنو¿ سے پرینکا گاندھی کے لئے کپڑے لایا تھا۔اس سے قبل آج پرینکا گاندھی نے کہا کہ وہ15 دن ، 20 دن ، چھ ماہ یا چھ سال تک حراست میں رہنے کے لیے تیار ہیں۔ کانگریس رہنما نے یوم آزادی کے سلسلے میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے نریندر مودی کے لکھنو¿ جانے پربھی سوال اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ مودی آزادی منا رہے ہیں لیکن بھارتی عوام کو آزادی کس نے دی؟ کسانوں نے ہمیں آزادی دی۔ کیاآپ کے پاس اخلاقی جوازہے کہ آپ لکھنو¿ میں جشن منائیں اور اپنے وزیر کو برطرف نہ کریں اور اس کے بیٹے کو گرفتار نہ کریں؟ اگر یہ وزیراپنے عہدے پر برقرار رہتا ہے اس حکومت کے پاس اخلاقی جواز نہیں ہے۔انہوں نے مودی سے پوچھا کہ کیا وہ لکھیم پور کھیری جائیں گے؟

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button