مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اس کے باشندوں کیلئے جہنم بنا دیا ہے، رپورٹ

اسلام آباد02 دسمبر (کے ایم ایس)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے زندگی کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور اس نے مقبوضہ علاقے کو اسکے باشندوں کے لیے زندہ جہنم بنا دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑانام نہاد جمہوری ملک بھارت کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر کے عالمی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جب بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے تو وہ ایک جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کیسے کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات نے مقبوضہ علاقے میں جمہوری اصولوں کی پامالی کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت بیگناہ کشمیریوں کے حقوق کو کچلنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے ، بھارت کا کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت سے انکار اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس صورتحا ل میںجب بھارت کشمیریوںکے تمام حقوق کو پاﺅں تلے روند رہا ہے ، عالمی برادری کو مجرمانہ خاموشی ترک کر کے مقبوضہ علاقے کے محکوم و مجبور لوگوں کے لیے آواز اٹھانی چاہیے اور انہیں انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کو کشمیریوں کے حقوق پامال کرنے کی سزا ملنی چاہیے، مودی حکومت کو یہ جان لینا چاہیے کہ مقبوضہ علاقے میں اس کے غیر قانونی اقدامات سے زمینی صورتحال نہیں بدلے گی کیونکہ کشمیری اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button