مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:متحدہ مجلس علماءکا اجلاس، فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور

سرینگر 03 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں متحدہ مجلس علماء(ایم ایم یو ) نے ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں شیعہ سنی کوآری نیشن الائنس کے اجلاس کا انعقاد کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس کی صدارت ایم ایم یو ضلع اسلام آباد کے صدر اور معروف سکالر ڈاکٹر پیرزادہ محمد سمیر شفیع صدیقی نے کی۔
اجلاس میں جن علمائے کرام اور شخصیات نے شرکت کی ان میں آغا سید مجتبیٰ عباس، حاجی غلام محمد ناگو، بشیر محسن، حاجی محمد امین، محمد یوسف وانی، ساجد حسین میر، مولانا خورشید احمد قانونگو، سید یوسف رضوی، پیر رحمت اللہ، مولانا سید علی شاہ ، وارث شاہ بخاری، مفتی غلام رسول سامون، سید شکیل احمد قلندر، حاجی شوکت احمد خانیاری، قاری محمد اسلم رحیمی، سید غلام نبی بخاری ترالی، امداد ساقی، عبدالقیوم وانی، محمد اشرف ڈار، طارق احمد زگر، فاروق احمد خان، طارق احمد خان اور مولانا ایم ایس رحمان شمس شامل تھے۔مقررین نے محرم الحرام کے پیش نظر مسلمانوں کے دو بڑے طبقات کے درمیان اتحاد واتفاق کے فروغ پر زور دیا۔
اجلاس میں مقررین نے جموں و کشمیر میں بین المسلمین اتحاد کو ہر سطح پر مضبوط کرنے کے لیے کئی ٹھوس اور اہم تجاویز پیش کیں۔مقررین نے متحدہ مجلس علماء کے بانی و سرپرست میر واعظ محمد عمر فاروق کی گزشتہ تین برس سے مسلسل غیر قانونی نظربندی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button