مقبوضہ جموں و کشمیر

”گریٹر کشمیر “کا ایکس(ٹویٹر) اکاونٹ ہیک کر لیا گیا

2024-02-21 19_03_55-X (formerly Twitter) account of Greater Kashmir hacked; police complaint lodgedسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انگریزی زبان کے معروف اخبار” گریٹر کشمیر“ کا آفیشل ایکس(سابقہ ٹویٹر) اکاونٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ جس سے ڈیٹا کی حفاظت اور غیر مجاز رسائی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اخبار کے ہیک ہونے کا آج اس وقت پتہ چلا جب اس کے ٹوئٹر ہینڈل پر غیر مجاز پوسٹس آنا شروع ہوئیں ۔ گریٹر کشمیر نے فوری طور پر اس مسئلے کو ٹویٹر حکام تک پہنچایا اور رسائی بحال کرنے اور معاملے تحقیقات میں مدد طلب کی۔
گریٹر کشمیر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ”یہ واقعہ سائبر کرائمز سے لاحق مسلسل خطرے کی نشاندہی کرتا ہے اور مضبوط حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، ہم ٹویٹر کی سپورٹ ٹیم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ غیر مجاز سرگرمیوں کو روکا جا سکے“۔یاد رہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میںاظہار رائے کی آزادی کا حق بھی سلب کر رکھا ہے، صحافیوں کو مقبوضہ علاقے کی حقیقی تصویر سامنے لانے پر سخت سخت ہراساں کیا جا رہا ہے ،سچ لکھنے اور بولنے پر اس وقت پر کئی کشمیری صحافی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button