مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت اور فلسطین کے مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے: فاروق عبداللہ

farooq abdullah

 

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے دنیا بھر میں خصوصا فلسطین میں مسلمانوں کی حالت زار کو اجاگر کیا ہے جہاں صیہونی فورسز کی وحشیانہ بمباری میں ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں درگاہ حضرت بل میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فلسطین میں جاری اسرائیلی فورسز کے مظام پراسلامی ممالک کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے بھارت اور فلسطین دونوں کے مسلمانوں کیلئے اللہ تعالی سے رحم کی دعاکی جنہیں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔فاروق عبداللہ کے ان ریمارکس سے فلسطین میں جاری انسانی بحران پر عالمی تشویش کی عکاسی ہوتی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button