بھارت

بہار:زہریلی شراب سے 30افراد ہلاک ، متعدد بینائی سے محروم

نئی دلی 15دسمبر (کے ایم ایس)
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع سارن کے علاقے چھپرہ میں زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔
زہریلی شراب پینے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 30ہو گئی ہے اور کئی افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ زہریلی شراب پینے سے کئی افراد اپنی بینائی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔زہریلی شراب کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں اورریاستی حکومت کو کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ علاقے میں 30افراد کی ہلاکت پر کہرام مچا ہوا ہے اور متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔بہار اسمبلی میں بھی زہریلی شراب سے 30افراد کی ہلاکت پر ہنگامہ آرائی کی گئی ۔
واضح رہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پینے کے باعث اموات کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button