بھارت
اسدالدین اویسی نے بھارتی لوک سبھا میں جئے فلسطین کا نعرہ لگادیا
نئی دلی:
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد فلسطین کے حق میں نعرہ بلند کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوک سبھا کے ارکان کی حلف برداری کے دوران بی جے پی کے بعض اراکین کے ہندوتوا نعروں کے جواب میں اسد الدین اویسی نے بھارت کاآئین بنانے والے بی آر امبیڈ،فلسطینیوں اور مسلمانوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جئے بھیم، جئے فلسطین اور جئے میم جیسے نعرے لگائے ۔انہوں نے اس موقع پر اللہ اکبر کا بھی نعرہ لگایا۔ اسدالدین اویسی کی طرف سے فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر متعددبھارتی ارکان پارلیمنٹ نے اعتراض کیا جس کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر نے فلسطین کے حق میں نعرے کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ جاری کیا۔