مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ”ایس آئی اے“ نے جماعت اسلامی کی مزید جائیدادیں ضبط کر لیں

سرینگر17 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول” سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی“ (ایس آئی اے) نے وادی کشمیر میں جماعت اسلامی کی مزید کئی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
جماعت اسلامی کی مزیدجائیدادوں کو وادی کشمیر کے گاندربل، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں ضبط کیا گیا ۔
”ایس آئی اے“ نے پورے مقبوضہ علاقے جماعت اسلامی کی 188 جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کارروائی کا مقصد تنظیم کو کشمیر یوں کی جاری تحریک آزادی میں اس کے کردار کی سزا دینا ہے۔
دریں اثنا نٹر نیشنل فورم فارجسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد احسن اونتو نے جموں کی کورٹ بلوال جیل سے بھیجے گئے اور سرینگر میں جاری ہونے والے بیان میں بھارتی تحقیقاتی اداروںکی طر ف سے جماعت اسلامی اور آزاد پسند رہنماﺅں ، کارکنوں کے گھروں اور دیگر املاک کو ضبط کرنے کے عمل کی شدید مذمت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت ایک طرف کشمیری نوجوانوںکوبے دریغ قتل ،گرفتار اور لاپتہ کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف مزاحمتی رہنماﺅں اور کارکنوں کے گھروں کو ضبط کر کے انکے حوصلے پسند کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہ نہتے اور بے گناہ کشمیریوںکے خلاف بھارتی استعماری حربے عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہیں جسے اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کر کے کشمیریوں کی زندگیاں بچانے اور انہیں انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے آگے آنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button