مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف پوسٹر چسپاں

جموں 10 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر آج جموں ریجن کے ضلع پونچھ میں پوسٹر چسپاں کئے گئے جن میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی طرف مبذول کرائی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر جموں وکشمیر لبریشن الائنس نے چسپاں کئے ہیں جن پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور علمبرداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button