بھارت

مغربی بنگال: وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کا”جئے شری رام “ کے نعروں پراحتجاجاً سٹیج پر بیٹھنے سے انکار

کولکتہ31 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت میں ہندو توا وزیر اعظم نریندر مود ی نے ریاست مغربی بنگال کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ہاوڑہ ریلوے سٹیشن پرہونے والی اس افتتاحی تقریب میں جب ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی شرکت کیلئے پہنچیں تو بی جے پی کارکنوں نے ”جئے شری رام “ کے نعرے لگانے شروع کر دیے جس پر وزیر اعلیٰ نے شدید احتجاج کیا اور سٹیج پر بیٹھنے سے انکار کر دیا۔
ریلوے کے وزیر اشونی وشنو اور ریاست کے گورنرسی وی آنند بوس نے ممتا کو منانے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ نہیں مانیںاور سٹیج کے سامنے سامعین کی گیلری میں بیٹھ گئیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button