بھارت

مودی کے برسر اقتدار آتے ہی بھارت میں بدعنوانی عروج پر

پیپر لیک میں ملوث کمپنی کواعلیٰ افسروں کی بھرتیوں کا امتحان لینے کا ٹھیکہ دیدیاگیا

modiنئی دلی:
بھارت میں نریندر مودی کے تیسری بار اقتدار میں آتے ہی کرپشن کی نئی کہانی منظرعام پر آگئی ۔میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے پیپر لیک کر کے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل دائو پر لگانے والی بلیک لسٹ فرم مودی کی زیرقیادت کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ میں بھرتیوں کے امتحان کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے سی ایس آئی آر کو سیکشن آفیسر اور اسسٹنٹ سیکشن آفیسر سمیت اعلیٰ افسروں کی نئی بھرتیوں کے لیے امتحان لینے کا ٹھیکہ ممنوع قراردی جانیوالی فرم کودینے کا حکم دیا گیا ہے۔دی وائر کے مطابق ایڈوٹیسٹ کے بانی سریش چندر آریہ ایک ہندو تنظیم کے صدر ہیں اور مودی کو ان کے منعقد کردہ پروگراموں میں شرکت کرتے دیکھا گیا ہے۔۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ونیت آریہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے لیکن کمپنی کو ابھی بھی بی جے پی سے امتحانی ٹھیکے مل رہے ہیں۔سی ایس آئی آر کی جانب سے امتحان کے دوسرے مرحلے کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے مگر امتحان پہلے ہی بہت سے تنازعات کا شکار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ونیت آریہ یوپی پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں۔۔حیرت کی بات ہے کہ امتحان کے پہلے مرحلے میں دھوکہ دہی کے الزام میں امیدوار جیل میں ہیں لیکن ان کے نام کامیاب امیدواروں کی فہرست میں ڈال دیے گئے ہیں۔۔ دھوکے اور کرپشن کے الزامات کے باوجود مودی کی سربراہی میں کمپنی امتحان منعقد کرے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button