بھارت

مسلمانوں کو بھارت میں رہنے کی اجازت دینا سب سے بڑی غلطی تھی: گری راج سنگھ

download (3)نئی دہلی: بھارت کے وزیر برائے ٹیکسٹائل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ تقسیم صغیر کے بعد مسلمانوں کو بھارت میں رہنے کی اجازت دینا ملک کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے حلقے بیگوسرائے سے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ سب سے بڑی غلطی مسلمانوں کو یہاں رہنے کی اجازت دینا تھی۔ اگر ملک مذہبی خطوط پر تقسیم ہوا تو مسلمانوں کو یہاںرہنے کی اجازت کیوں دی گئی؟ اگر انہیں پاکستان منتقل کیا جاتا تو موجودہ صورتحال مختلف ہوتی۔انہوں نے کہاکہ اگر تمام مسلمان پاکستان ہجرت کر جاتے تو آج بھارت ایک مختلف ملک ہوتا۔انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے آباو اجداد نے 1947میں تمام مسلمانوں کو پاکستان نہیں بھیجا جب ملک مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہواتھا۔ اگر وہ ایسا کرتے تو ایسے سوالات اب پیدا نہیں ہوتے۔گری راج سنگھ کے بیان پر لوگ سخت ردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button