مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر شہر میں بھارتی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ، ناکے اور چوکیاں قائم

SRINAGAR

سرینگر 10اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے سرینگر شہر میں فورسز اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے ،شہرمیں بڑے پیمانے پر ناکے اور چوکیاں قائم کی ہیں اورلوگوں کی نگرانی بڑھادی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔ فورسزاہلکاروں نے سرینگر کے علاقے رعناواری میں کئی علاقوں کو محاصرے میں لیا اور ایک مقامی باشندے کو گرفتار کیا۔ایک مقامی شخص نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے انہیں شادی کی تقریب کے دوران علاقے میں تلاشی کی کارروائی ختم ہونے تک باہر نہ نکلنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہاکہ تلاشی کی کارروائی رات دیر گئے ختم ہوئی اور ہم اس وقت تک باہر نہیں نکل سکے۔بھارتی پولیس دن کے وقت اچانک بازاروں کا دورہ کر رہی ہے۔بھارتی پولیس سرینگر کے علاقے سرائے پائین میں گزشتہ کچھ دنوں سے فلیگ مارچ کی قیادت کر رہی ہے۔ بھارتی فورسز نے رواں سال کم از کم 27 شہریوں کو قتل کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button