مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت:پانچ افراد کے قاتل سابق فوجی افسر نے جیل میں خود کشی کر لی
گرو گرام ہریانہ( کے ایم ایس)
بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں پانچ افراد کے بہیمانہ قتل کے مرکزی ملزم سابق بھارتی فوجی افسر رائے سنگھ یادو نے نئی دلی کی بھونڈسی جیل میں خود کشی کر لی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رائے سنگھ نے اپنی بیوی کے ساتھ ملکر رواں برس 23اگست کی رات اپنی بہو، کرایہ دار ، اسکی بیوی اور انکے دوبچوں کو قتل کر دیا تھا ۔ اس واقعے نے علاقے میں سنسنی پیدا کر دی تھی ۔ یہ ہولناک واقعہ 24اگست کو ہریانہ کے گروگرام کے راجندر پارک تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔ بھونڈی سی جیل انتظامیہ نے رائے سنگھ کی لاش جیل کے بیت الخلا سے برآمد کر لی ہے۔