شہید شہریوں کی جبری تدفین انسانیت کے خلاف جرم ہے، عمر عبداللہ
سرینگر 17 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے حیدر پورہ سرینگر میں جعلی مقابلے کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ڈاکٹر مدثر گل اور کشمیری تاجرالطا ف احمد کی جبری تدفین کو انسانیت کے خلاف جرم قراردیتے ہوئے شہداء کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ دونوں کشمیری شہریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیاگیا اور بعدازاں شہید کردیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں شہداء کی میتوں کی شمالی کشمیر میں جبری تدفین انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میتوں کو لواحقین کے سپرد کیا جانا چاہیے تاکہ وہ انہیں عزت و احترام کے ساتھ سپرد خاک کیاجاسکے ۔عمر عبداللہ نے اایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پولیس نے مدثر اور الطاف دونوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا تو انہیں عسکریت پسند کیسے قراردیاجاسکتا ہے ۔وہ عام شہری تھے ۔