مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس حکومت کا سب سے بڑا چیلنج کشمیریوں کے حقوق کی بحالی ہے، آغا روح اللہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کو جموںوکشمیر کے لوگوں سے چھینے گے حقوق کی بحالی کے لیے لڑنا ہے اور یہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا روح اللہ نے سرینگر میں ایک میڈیاانٹرویو میں کہا کہ این سی حکومت کو بی جے پی کی پالیسیوں اور 5اگست 2019کو کیے گئے اسکے اقدامات کے خلاف بھی اپنا سخت رد عمل ظاہر کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو لوگوں کے مسائل و مشکلات کے خاتمے کی طرف بھی بھر پور توجہ دینا ہوگی۔
دریں اثنا آغا روح اللہ نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اروند کیجریوال پر زور دیا کہ وہ اگست 2019 میں مودی حکومت کے کشمیر کے حوالے سے غیر قانونی اقدامات کی حمایت پر کشمیریوں سے معافی مانگیں۔ آغا روح اللہ نے کہا کہ میں کیجریوال کو محض اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ہمیں گورننس کے بارے میں مشورہ دینے سے قبل جموں وکشمیر کے لوگوں سے معافی مانگیں کیونکہ جب 2019میں جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت غیر قانونی طور پر ختم کی گئی تو انہوں نے (کیجر یوال) نے اس کی حمایت کی تھی۔ قبل ازیں کیجریوال کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے نامزد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو اگرکوئی چیلنج درپیش ہے تووہ ان سے مشورہ کریں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button