مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری

سرینگر18جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز نے جموں خطے اور وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوںمیں بھارتی فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج 18ویں روز بھی جاری ہیں۔راجوری پولیس کے سینئر سپرانٹنڈنٹ محمد اسلم نے بتایاکہ ضلع راجوری میں جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں ،یہاں تک کہ راجوری اور ریاسی اضلاع کی حدود میں واقع دور دراز دیہاتوں کو بھی محاصرے میں لیا گیا ہے۔جموںخطے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ بھی سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسرکے ہمراہ راجوری پہنچے ہیں اور آپریشن کی نگرانی کے لیے ضلع ہیڈ کوارٹر میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ کی ایک ٹیم بھی صورتحال کا جائزہ لینے اور مقبوضہ علاقے میں جاری تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بھارتی فورسزکی طرف سے وضع کردہ حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے راجوری میں ہے۔
دریں اثناء بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے علاوہ26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل سرینگر، بڈگام، گاندربل، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں، رام بن اور کشتواڑ اضلاع میںگاڑیوں کی چیکنگ اورلوگوں کی جامہ تلاشی میں تیزی لائی ہے۔بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس کے اہلکار جگہ جگہ گاڑیوں کی چیکنگ اور مسافروں کی چھان بین کررہے ہیں جس سے پورے مقبوضہ علاقے میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button