مقبوضہ جموں و کشمیر

ایس آئی اے نے 12 بے گناہ کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی

4f67e03f-912f-4828-9fcb-a08afd9c2bafسرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے) نے ایک کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل کے الزام پر بارہ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف پلوامہ کی ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سنجے شرما کو گزشتہ سال 26فروری کو پلوامہ کے علاقے اچھن میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔جن لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں جازم فاروق وانی، ظفر حسین بٹ، ناصر فاروق شاہ، عامر حسین وانی، شمیم احمد بٹ، توصیف احمد پنڈت، سجاد احمد بٹ،شرجیل احمد بٹ، دانش احمد ٹھوکر، عبید احمد پڈر اور ساحل بشیر ڈار شامل ہیں۔ان میں سے تین جازم فاروق وانی، دانش احمد ٹھوکر اور عبید احمد پڈر کو بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button