مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ضلع ڈوڈہ میں3.5شدت کا زلزلہ

سرینگر08 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
3.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح 7 بجکر 52 منٹ پر محسوس کئے گئے۔تاہم کسی قسم کے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق زلزلے کی زمین کے اندر گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ماہ اگست کے دوران تقریبا سات مرتبہ ہ ہلکے درجے کے زلزلے آئے ہیں۔ماہرین ارضیات ان ہلکے درجے کے جھٹکوں کو زمین سے دبائو کا اخراج قراردے رہے ہیں ۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہلکے جھٹکے ایک بڑے جھٹکے کی وارننگ بھی ہوسکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلوں کیلئے سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button