مظاہرے

مقبوضہ کشمیر : مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی زمینیں چھیننے کیخلاف احتجاج

landgrab protest iokسرینگر، 19 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں لوگوں نے بی جے پی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے زمینیں چھیننے کے خلاف احتجاج کیا۔
قابض بھارتی انتظامیہ تجاوزات ہٹانے کی نام نہاد مہم کے نام پر کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کررہی ہے۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے لارنو کوکرناگ میں لوگوں نے بے دخلی کے نوٹس پر قابض بھارتی انتظایہ کے خلاف نعرے لگائے۔انہوںنے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی طرف جاری کردہ بے دخلی کا نوٹس انتہائی باعث تشویش ہے ۔ انہوںنے کہا کہ انہیں یہ زمین برسوں قبل گھروں کی تعمیر اور کھیتی باڑی کے لیے فراہم کی گئی تھی اور اب انتظامیہ انہیں اس سے محروم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ احتجاج کی قیادت کرنے والے ایک مقامی کارکن چودھری ہارون کھٹانہ نے بتایاکہ بے دخلی کے معاملے نے مقبوضہ علاقے بھر کے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے لہذا انتظامیہ حکمنامے کو فوری طور پر واپس لے۔
یاد رہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے تمام اضلاع میں جاری بے دخلی مہم کو تیز کر دیا ہے تاکہ کشمیریوں بالخصوص مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا سکے جو نسل در نسل ان کی ملکیت میں ہے ۔ مقامی لوگوں سے اب تک ہزاروں کنال اراضی چھینی جا چکی ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button