مظاہرے
بارہمولہ : قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میںضلع میں اوڑی کے علاقے گھرکوٹ کے رہائشیوں نے تھلہ سے اپر گرکوٹ تک سڑک کی خستہ حالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوںنے قابض انتظامیہ کی بے حسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک 2005 سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
مظاہرے میں شریک لیاقت علی نامی ایک شخص نے کہا کہ سڑک کی خستہ خالی کیوجہ سے اس پر آئے روز حادثات پیش آتے ہیں اورتین دن قبل ایک حادثے میں ایک مسافر کی موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر سڑک کی فوری طور پر مرمت نہیں کی گئی تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔