مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے عدالت نے آسیہ اندرابی اور دیگر آٹھ افراد پر فردجرم عائد کردی

مقبوضہ جموں وکشمیر میں 50 سے زائد سرپنچوں اور پنچوں نے استعفیٰ دیا

nia 2
سرینگر 10اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی نامزد عدالت نے تین سال پرانے جھوٹے مقدمے میں دختران ملت کی غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور دیگر آٹھ افراد پر فردجرم عائد کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے خصوصی جج نے آسیہ اندرابی ان کی دو ساتھیوں ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی اور چھ دیگر افراد کے خلاف کالے قانون’یو اے پی اے‘ کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے۔ دختران ملت کی تینوں رہنما پہلے ہی 2018 سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔
دریں اثناءاین آئی اے نے سرینگر میں دو اساتذہ کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں آج 40 اساتذہ کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا۔ این آئی اے نے آج علاقے میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ وادی میں اب تک اس سلسلے میں 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسی کے نتیجے میں علاقے کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایک مسلمان شخص کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت سے روکنے کے لیے گھر میں نظربند رکھا گیا ہے جسے بھارتی فورسز نے جمعرات کو ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
ماہرین تعلیم ، تاجروں ، وکلاء، سائنسدانوں اور سابق ججوں پر مشتمل ایک غیر سیاسی سول سوسائٹی گروپ ”کنسرنڈ سٹیزنز گروپ“ نے سرینگر میں ایک بیان میں وادی کشمیر میں پرامن طورپر رہنے والی مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوششوں پر بھارتی فورسز کی شدید مذمت کی۔ گروپ نے اساتذہ اور دیگر افراد کے بہیمانہ قتل کے واقعات کی مقررہ وقت میں عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ادھر جموںخطے کے ضلع رام بن کے دو بلاکوں سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد سرپنچوں اور پنچوں نے بااختیاربنانے کا وعدہ پورے نہ ہونے پر استعفیٰ دیا ہے۔
حریت رہنما شبیر احمد ڈار ، عبدالاحد پرہ ، یاسمین راجہ اورمفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام سرینگر کے علاقے آلوچہ باغ میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی مقتول سکول پرنسپل سپندر کور کے گھر گئے اور غمزدہ خاندان سے اظہار یکجہتی کیا۔ یونائیٹڈ سکھ فورم کے صدر منمیت سنگھ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں علاقے کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوںسے اپیل کی کہ وہ مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہوجائیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس اور حریت رہنماﺅں مولوی بشیر احمد عرفانی ، خواجہ فردوس ، مختار احمد وازہ ، محمد شفیع لون اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سردار سکندر حیات کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
پاسبان حریت جموں و کشمیرنے آج مظفر آباد میں ایک ریلی نکالی جس میں بابائے حریت سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button