مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستانی ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار کشمیر ی طلبہ کی رہائی کا مطالبہ

سرینگریکم فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما پروفیسر سیف الدین سوز نے گزشتہ سال اکتوبر میں عالمی ٹی ٹونٹی کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتار کئے گئے تین کشمیری طلباء کی رہائی کیلئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کوخط لکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اب تک تینوں کشمیری طلبہ کے خلاف درج جھوٹے مقدمے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کشمیرطلبہ نے میچ جیتنے پر اپنے دوستوں کومبارک باد کے ایک پیغام کا اسکرین شاٹ فارورڈ کیاتھا۔ پروفیسر سوز نے امیت شاہ پرکشمیری طلبہ کی جلد از جلد رہا ئی پر زوردیا ۔پروفیسرسوز نے کہاکہ طلبہ کو بات چیت اور مشور کیلئے آپ کے سامنے پیش کیاجاسکتا ہے جو کہ انہیں جیل میں رکھنے سے بہتر تجویز ہے ۔ بھارتی پولیس کی طرف سے اتر پردیش کے شہر آگرہ میں گرفتار کئے گئے کشمیری طلبہ اس وقت شہر کی ایک جیل میں قید ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button