مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا حسن کا ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال پراظہار تعزیت

WhatsApp Image 2024-05-20 at 10.30.13 AMسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ایک عظیم مدبر اور بصیرت افروز رہنما تھے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی طرف سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای اور ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کیا۔آغا حسن نے اظہار یکجہتی کے پیغام کے ساتھ کہاکہ ہم کشمیری عوام کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای اور ایرانی قوم سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button