آزاد کشمیر

مظفرآباد:بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

مظفرآباد26جنوری(کے ایم ایس )
کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
پاسبان حریت جموں وکشمیر اور جموں وکشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم کی جانب سے کئے گئے تھے۔پاسبان حریت کے زیر اہتمام برہان وانی شہید چوک مظفر آباد میں بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے ۔ مظاہرے کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی ، قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، وزراء خواجہ فاروق احمد، چوہدری عبدالرشید، پارلیمانی سیکرٹری پیر مظہر شاہ، حریت رہنمائں چوہدری شاہین اقبال، عبدالمجید میر، مشتاق السلام کے علاوہ راجہ اسلم خان، راجہ سجاد لطیف خان، شوکت جاوید میر، جاوید احمد مغل،چوہدری مختار، عبدالرازق خان، چوہدری محمد مشتاق، عثمان علی ہاشم، محمد ارشاد بٹ، راجہ سجید خان، ریاض احمد اعوان اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی فوجی قبضے کے خلاف 26جنوری کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ اور ظالمانہ فوجی تسلط جمہوری ملک ہونے کے اسکے دعووں کی نفی کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے بدترین پریشانیاں، تکالیف اور مصائب لاتا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری بھارت کے جھوٹے جمہوری دعوئوں کو بے نقاب کرنے کے لیے 26 جنوری کو ہرسال یوم سیاہ کے طور پر منا تے ہیں کیونکہ بھارت ایک سفاک اور دہشت گرد ریاست ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جمہوریت کی آڑ میں کشمیریوں کے تمام جمہوری ، انسانی، سماجی اور مذہبی حقوق چھین رکھے ہیں ۔مقررین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق کو پامال کر کے جمہوری اور انسانی قدروں کی توہین کررہی ہے ۔اس موقع پر مظاہرین نے برہان وانی شہید چوک سے گھڑی پن چوک تک مارچ بھی کیا۔9ecebc75-26b6-4a8b-a530-2e5ae8c66a35ادھرجموں و کشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے مظفرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں میں حتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ بھارتی مظالم کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ اور جموں وکشمیر ڈیمو کریٹک حریت فرنٹ آزاد کشمیر شاخ نے بھی کوٹلی اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالیں۔00

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button